جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،31؍اکتوبر: گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج عظیم آزادی پسند، جدید ہندوستان کے معمار اور ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم، مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر راج بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔گورنر نے کہا کہ سردار پٹیل نے قومی اتحاد، سالمیت اور ریاستوں کے انضمام کے ذریعے جدید ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ان کی زندگی، قربانی اور قیادت اہل وطن کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔اس موقع پر، گورنر نے ریاست کے تمام شہریوں کو ‘قومی اتحاد کے دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593123