جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 25 اکتوبر:۔ چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) جھارکھنڈ کے روی کمار جمعہ کو گاندھی 2+ہائی اسکول پہونچے۔ وہاں سی ای او روی نے اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ اہلکاروں کو دی جا رہی ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس دوران روی نے تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ بیٹھ کر ماسٹر ٹرینر کی طرف سے دی جانے والی ٹریننگ کو تفصیل سے سنا۔ انہوں نے وہاں موجود تمام عہدیداروں اور پولنگ عملہ کو ووٹنگ کے دوران ہونے والی غلطیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ٹرینر نے معلومات دے کر ٹریننگ میں موجود تمام اہلکاروں کی پریشانیاں بھی دور کر دیں۔ سی ای او نے سب کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کو کامیابی سے چلانے کیلئے بہتر تربیت حاصل کریں۔ اس دوران خاص طور پر ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کم ڈپٹی کمشنر چندن کمار، ڈپٹی الیکشن افسر رویندر کمار گپتا، سپلائی افسر رنجیت ٹوپو اور دیگر افسران اور اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔








Users Today : 94
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2142
Users Last 30 days : 3800
Users This Month : 3786
Users This Year : 3800
Total Users : 4565343