جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12 مارچ:۔ ریاستی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین اے پی سنگھ نے آج راج بھون میں گورنر سنتوش کمار گنگوار سے بشکریہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سنگھ نے ‘جھارکھنڈ ریاست کے پانچویں مالیاتی کمیشن کی پہلی رپورٹ ‘ گورنر کو پیش کی۔ اس دوران گورنر نے کمیشن کے کام کاج اور اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔



