جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍ سلی، 17نومبر: سلی اسمبلی حلقہ کے تحت راہے اور سوناہاتو میں کانگریس لیڈر یشسوینی سہائے نے سلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار امیت مہتو کے حق میں عوامی جلسہ اور پد یاترا کرکے ووٹروں سے حمایت مانگی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سہائے نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار کو جتانا ہے اور جھارکھنڈ کو خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے پدیاترا پر نکل کر ووٹروں سے انڈیا اتحاد کے امیدوار امیت مہتو کو جتانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر امیت مہتو، راج کشور منڈا، نشی کانت گنجھو، اجے ساہو، سندری ترکی، بادل مہتو، پردیپ گوسوامی، دیویندر مہتو، وکٹوریہ دیوی، سویتا دیوی، شیلیندر مہتو، کرشنا اہیر، راجیشور سنگھ، دنیش پاتر، مومن منظور، منیرام مہتو سمیت کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594381