بوکارو: لگاتار بارش کی وجہ سے چاس مفصل تھانہ علاقہ کے کمبری گاؤں میں یکم اکتوبر کی صبح مٹی کی دیوار گر گئی۔ اس دیوار کے ملبے تلے دب کر ایک چار سالہ بچی سائنا پروین کی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے جلدی میں ملبہ ہٹا کر بچی کو مٹی سے باہر نکالا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں سوگ کی فضا ہے۔ بچی کے والد شمیم انصاری نے بتایا کہ صبح ان کی بیٹی گھر سے ملحقہ سڑک پر کھیلنے جا رہی تھی۔ اسی وقت بارش سے بھیگی ہوئی دیوار اچانک اس پر گر پڑی۔ دیوار گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے گھروں کے لوگ دوڑے آئے اور کسی طرح مٹی ہٹا کر بچی کو باہر نکالا۔ لوگ اسے ہسپتال لے جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع پولیس کو دی گئی ہے۔









Users Today : 326
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2230
Users Last 30 days : 3499
Users This Month : 3485
Users This Year : 3499
Total Users : 4565042