Thursday, December 11, 2025
ہومJharkhandمرکزی ریلوے وزیر سے ملے سنجے سیٹھ

مرکزی ریلوے وزیر سے ملے سنجے سیٹھ

رانچی میں پیسنجر ریلوے سہولیات بڑھانے کی اپیل

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،11؍دسمبر: آج نئی دہلی میں وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے مرکزی ریلوے وزیر اشوِنی ویشنو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سنجے سیٹھ نے رانچی کو دی جا رہی ریلوے منصوبوں کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا اور رانچی میں ریلوے مسافروں کی سہولیات کے توسیع سے متعلق ایک درخواست نامہ بھی پیش کیا۔ اپنے خط میں سنجے سیٹھ نے کہا کہ جھارکھنڈ کی راجدھانی ہونے کی وجہ سے رانچی سے روزانہ بڑی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں۔ کئی شہروں سے براہِ راست رابطہ نہ ہونے کے سبب اُنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف ٹرینوں کے آپریشن اور ٹرپ بڑھانے جیسے امور پر مثبت اقدام ضروری ہے۔انہوں نے وزیر سے درخواست کی کہ رانچی سے آنند وہار جانے والی ہٹیا-آنند وہار سپرفاسٹ ایکسپریس(ٹرین نمبر 12825/12826) کو جے پور تک توسیع دی جائے، تاکہ جھارکھنڈ اور راجستھان کے درمیان رابطہ بہتر ہو سکے۔ رانچی سے احمد آباد کے لیے نئی ‘امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کا آغاز کیا جائے، جس سے ملک کی کئی ریاستوں سے رابطہ ممکن ہو سکے گا اور عوام کا سفر بھی آسان ہوگا۔ رانچی سے لوہرڈگا کے لیے چلنے والی پسنجر ٹرین کے پھیرے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں؛ اس کی مانگ علاقے کے لوگ دیر سے کر رہے ہیں۔رانچی، سِلی، مُوری کے لیے ایک نئی MEMU ٹرین کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ ان علاقوں سے کسان، طلبہ، ملازمت پیشہ لوگ اور کاروباری حضرات بڑی تعداد میں رانچی آتے جاتے ہیں۔ نئی MEMU ٹرین ان کے سفر کو مزید سہل بنائے گی۔ ہٹیا-سانکی پسنجر/ایکسپریس (ٹرین نمبر
58663/58664/58665/58666)
کو برکا کانہ-ہزاری باغ ٹاؤن تک بڑھایا جائے، تاکہ عوام سستے اور آرام دہ سفر سے مستفید ہو سکیں اور بڑی آبادی کو فائدہ ہو۔ سنجے سیٹھ نے ریلوے وزیر سے رانچی-بنارس وَندے بھارت ایکسپریس کو ہفتے میں تین دن بَکسر کے راستے چلانے کی بھی درخواست کی۔ اس کے علاوہ دھرتی آبا ایکسپریس، ہٹیا-پونے ایکسپریس، ہٹیا-ایل ٹی ٹی ایکسپریس اور ہٹیا-بنگلورو ایکسپریس جیسی ٹرینوں کے پھیرے بڑھانے کی بھی گزارش کی۔سنجے سیٹھ نے وزیر سے کہا کہ علاقے کے عوام کے جذبات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ مطالبات پر ضروری کارروائی کرتے ہوئے مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات