جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25ستمبر: رسالدار شاہ بابا درگاہ کمیٹی کے چیئرمین ایوب گدی کی قیادت میں بدھ کو سنی وقف بورڈ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد نومنتخب چیئرمین ڈاکٹر سرفراز احمد کا ان کی رہائش گاہ پر شال اور پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز احمد نے بھی درگاہ کمیٹی کو سلام پیش کیا اور درگاہ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے کاموں کو خوب سراہا اور رسالدار شاہ بابا کو عرس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد بابا کے مزار پر چادر پوشی کرنے آئوںگا۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے چیئرمین ایوب گدی، وائس چیئرمین رضوان حسین اور بلال احمد، جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار علی بھٹو،ایگزیکٹو ممبر خلیقل سمیت سید ابو قحافہ حجازی، شاہد خان موجود تھے۔









Users Today : 325
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2229
Users Last 30 days : 3498
Users This Month : 3484
Users This Year : 3498
Total Users : 4565041