جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 29 دسمبر، 2025: جھارکھنڈ اسٹیٹ ایجوکیشنل کانگریس کے صدر ڈاکٹر پرساد پاسوان نے مسٹر راجیش کمار ورما کو جھارکھنڈ ایجوکیشنل کانگریس کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا ہے۔ انہیں گرڈیہ اور دھنباد اضلاع کی تعلیمی ترقی کے لیے ضلع انچارج کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ یہ تقرری مسٹر ورما کے برسوں کے تجربے، وسیع علم اور تعلیم کے تئیں لگن کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ان کا وسیع اور عملی تجربہ تنظیم کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ریاستی ترجمان جگدیش ساہو، راجن ورما، فیروز رضوی، منا، راجیش چندر، راجو، ٹنکو ورما، عمر خان وغیرہ نے راجیش کمار ورما کو جھارکھنڈ ایجوکیشنل کانگریس آرگنائزیشن کا ریاستی سکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔










Users Today : 212
Users Yesterday : 247
Users Last 7 days : 2835
Users Last 30 days : 7447
Users This Month : 7433
Users This Year : 7447
Total Users : 4568990