آجسو لیڈران اور کارکنان نے ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج میں شامل ہوئے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20؍ ستمبر: کڑمی برادری کے آندولن کے دوران، اے جے ایس یو پارٹی کے سینئرلیڈران اور کارکنان مختلف اضلاع اور ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج میں شامل ہوئے، اپنی آواز بلند کی۔پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق نائب وزیر اعلی سدیش مہتو موری ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین کے ساتھ کھڑے تھے۔ گریڈیہہ کے ایم پی چندر پرکاش چودھری اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر لمبودر مہتو جوگیشور بہار، چندر پورہ اور پارس ناتھ اسٹیشنوں پر احتجاج میں شامل ہوئے۔ مانڈو کے ایم ایل اے نرمل مہتو نے چرہی اسٹیشن پر احتجاج کی قیادت کی۔ برکاکانہ اسٹیشن پر سابق ایم ایل اے سنیتا چودھری موجود رہیں۔ بوکارو ضلع صدر سچن مہتو، سابق ضلع پریشد ممبران ٹکیت مہتو اور نوین مہتو کے ساتھ چندر پورہ اسٹیشن پر سرگرم تھے۔مرکزی جنرل سکریٹری ہرلال مہتو نے ہیسالونگ، سرائی کیلا میں احتجاج میں حصہ لیا اور سنتھال پرگنہ میں ہونے والے احتجاج میں مرکزی جنرل سکریٹری سنجیو مہتو نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں اے جے ایس یو کے قائدین اور کارکنان ریل پٹریوں پر آگئے اور کارروائیوں میں خلل ڈالا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593132