جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6 اکتوبر :۔ ریاستی حکومت نے 10 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کی ہے۔ اس سلسلے میں سنیچر کی دیر رات محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور سرکاری زبان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ رانچی ڈی سی کے عہدے سے ہٹائے گئے راہل سنہا کو ڈائرکٹر آف مائن بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سطح کے کئی افسران کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ کچھ منتظر افسران کو بھی پوسٹنگ دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منتظر سمن کیتھرین کسپوٹا کو محکمہ عملہ، انتظامی اصلاحات اور دفتری زبان کا اسپیشل سکریٹری، منتظر راہول کمار سنہا کو مائنز ڈپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر اور اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کا ایم ڈی، محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹر ششی پرکاش جھا کو ریونیو رجسٹریشن اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔اسی طرح جنوبی چھوٹا ناگپور کے کمشنر انجنی کمار مشرا کو ریونیو رجسٹریشن اور لینڈ ریفارمز ڈپارٹمنٹ کا اسپیشل سکریٹری، مرتیونجے کمار برنوال کو جے ایس ایل پی ایس کا سی ای اوکشریک منریگا کمشنر، ایچ ڈی ششی رنجن کو جھارکھنڈ تعلیمی پروجیکٹ کا ڈائریکٹر، جھارکھنڈ کے ایجوکیشن پروجیکٹ ڈائریکٹر آدتیہ رنجن کو محکمہ مویشی پروری کا ڈائریکٹر، منتظر گریما سنگھ کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جوائنٹ سکریٹری، ہزاری باغ ڈی ڈی سی پریرنا دیکشت کو جے آئی ڈی اے کا ایم ڈی بنایا گیا ہے۔



