جمشیدپو، 6 اکتوبر:۔ [جدید بھارت نیوز سروس]سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا مین ہسپتال (ٹی ایم ایچ) میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا معائنہ کیا۔ خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق چمپائی سورین سنیچر کی شام پارٹی کے پروگرام سے اپنے جلنگ گوڑا رہائش گاہ پر واپس آئے۔ رات کو انہیں قے ہونے لگا۔ کمزوری بھی محسوس ہوئی۔ جس کے بعد گھر والے انہیں ٹی ایم ایچ لے گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ جیسے ہی ہسپتال پہونچے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ شروع کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں لو بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہے۔ ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔








Users Today : 114
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2162
Users Last 30 days : 3820
Users This Month : 3806
Users This Year : 3820
Total Users : 4565363