رانچی، 28 مارچ(راست)– جمعۃ الوداع کے بابرکت موقع پررانچی واقع بڑاگائیں بستی میں مسلم پرسنل لابورڈ کے اعلان کے مطابق جامع مسجد و اطراف کی مساجد میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ایک منظم اور پُرامن احتجاج کیا گیا۔ تمام مصلیان نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اس متنازعہ بل کی مخالفت کا اظہار کیا۔ یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی اپیل پر کیا گیا، جس کے تحت ملک بھر کی مساجد میں نمازیوں نے سیاہ ربن باندھ کر حکومت کی جانب سے پیش کردہ وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ یہ بل وقف کی املاک پر سرکاری کنٹرول کے خدشات کو بڑھا رہا ہے، جس کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں دہلی کے جنتر منتر اور پٹنہ کے گاندھی میدان میں اس بل کے خلاف زوردار مظاہرے ہوئے، جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔بڑاگائیں میں بھی تمام مساجد کے نمازیوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلیک ربن پہن کر اس بل کی مخالفت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم پرسنل لابورڈ کی رہنمائی میں ہر ممکن احتجاج جاری رکھیں گے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592845