مدھوپور 21 اکتوبر(راست) آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے نامزدگی کا دوسرا مرحلہ مدھوپور میں 22 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ مدھوپور اسمبلی اور سارتھ اسمبلی کے لیے نامزدگی مدھوپور سب ڈویژنل آفس میں ہوگی، جس کے لیے دو الگ الگ دفتر کاونٹڑ بنائے گئے ہیں، مدھوپور اسمبلی کے ریٹرننگ افسر سب ڈویژنل افسر راجیو کمار ہوں گے، جب کہ سارتھ کے لیے اے آر او سارتھ بی ڈی او ہوں گے۔اور سارتھ انچل ادھیکاری پورے سب ڈویژنل آفس کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہونے اور باہر نکلنے کے الگ دروازے بنائے گئے ہیں، ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے بیریئرز لگائے گئے ہیں۔ کسان بھون اور مختلف مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کے لئے انتخابی قواعد پر سختی سے عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔








Users Today : 20
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1677
Users Last 30 days : 2502
Users This Month : 2488
Users This Year : 2502
Total Users : 4564045