مدھو پور، 23اکتوبر: مدھوپور میونسپل کونسل ایڈمنسٹریٹر سریندر کسکو کی ہدایت پر مدھو پور شہری علاقہ کے مختلف چھٹھ گھاٹوں کی صفائی کی جارہی ہے ،تاکہ سورج کی پوجا کی مہاتہوارچھٹھ کے دوران عقیدت مندوں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ شہری علاقے کے تالابوں میں ریلوے پمپو تالاب، لکھنا محلہ چھٹھ گھاٹ، مچھوا ٹانڑگھاٹ کی صفائی کی جا رہی ہے، اس موقع پر میونسپل کونسل کے ایڈمنسٹریٹر سریندر کسکو نے بتایا کہ میونسپل کونسل کے افسران اور اہلکاروں کی نگرانی میں چھٹھ گھاٹ کے اردگرد کی جھاڑیوں کو کاٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ کے تہوار کے حوالے سے تمام چھٹھ گھاٹوں کی صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ صفائی کا کام میونسپل کونسل کی ٹیم کر رہی ہے،چھٹھ گھاٹ کو اچھا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔









Users Today : 208
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2867
Users Last 30 days : 6573
Users This Month : 6559
Users This Year : 6573
Total Users : 4568116