کالج گورننگ باڈی تشکیل کی جانچ کیلئے 6 رکنی کمیٹی بنی
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16فروری:۔انجمن اسلامیہ کے عہدے داروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست اتوار کو منعقد ہوئی۔ مین روڈ انجمن دفتر میں ہوئی اس نشست میں صدر حاجی مختار نہیں پہنچے۔ ان کی جگہ پر نائب صدر محمد نوشاد نے نشست کی صدارت کی۔ نشست میں رانچی یونیورسٹی کی جانب سے مولانا آزاد کالج کی گورننگ باڈی تشکیل کی جانچ کرنے کے حکم پر چرچہ کی گئی۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تشکیل ٹیم میں انجمن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق حسین، رکن شاہد اختر، ایوب راجہ خان، نور عالم، محمد نقیب اور کالج کے کوآرڈینیٹر شاہین احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
تشکیل کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ دو دن کے اندر جانچ کر رپورٹ انجمن اسلامیہ کو سونپے۔ اسی کی بنیاد پر انجمن اسلامیہ جانچ رپورٹ رانچی یونیورسٹی کو سونپے گا۔ نائب صدر نے بتایا کہ نشست میں صدر کو بھی بلایا گیا تھا، لیکن انہوں نے نشست میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ نشست میں جنرل سکریٹری ڈاکٹر طارق حسین، شاہد اختر، ایوب راجہ خان، محمد لطیف، نور عالم، ساجد عمر، شہزاد ببلو، محمد وسیم، محمد نقیب، محمد نجیب، ندیم اختر، شاہین احمد، محمد جاوید سمیت کئی لوگ شامل تھے۔
گورننگ باڈی قواعد کے خلاف بنائی گئی تھی
نشست میں ارکان کو بتایا گیا کہ مولانا آزاد کالج کے نظامت کے لئے بنا بائیلاج میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گورننگ باڈی کی تشکیل سے پہلے ہائر مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی تشکیل کرنا ہے۔ اس سوسائٹی میں انجمن کے سبھی رکن و عہدے داران کے سیدھے رکن ہوں گے۔ مگر موجودہ گورننگ باڈی کے صدر نے گورننگ باڈی قواعد کے خلاف تشکیل دی تھی۔
راتو روڈ قبرستان میں بنے گا بلند دروازہ
انجمن کی نشست میں راتو روڈ قبرستان میں بلند دروازہ بنانے پر رضامندی دی گئی ہے۔ قبرستان کے کوآرڈینیٹر محمد وسیم نے بتایا کہ بلند دروازہ کا کام اسی مہینے شروع کر دیا جائے گا۔ جگہ سلیکشن کو لیکر منگل کو قبرستان احاطہ میں نشست رکھی گئی ہے۔ اس نشست کے بعد تعمیری کام شروع کر دی جائے گی۔ وہیں جامع مسجد کے کوآرڈینیٹر نور عالم کی تجویز پر مسجد کے قریب دکان تعمیر کرنے کا بھی تجویز پاس کیا گیا۔



