جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،16فروری:۔ اتوار کو جے ایل کے ایم رام گڑھ ضلع کی نشست مانڈو بلاک کے تحت وارڈ نمبر 10 پھول سرائے میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت پون مہتو و نظامت ستیندر کمار کے ذریعہ کیا گیا۔ نشست میں بہار فائونڈری اینڈ کاسٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ میں کام کر رہے مزدوروں کے مسائل کو لیکر چرچہ کیا گیا۔ کارخانہ میں کام کر رہے مزدوروں کے ساتھ غلط سلوک کیا جاتا ہے۔ انصاف کے لئے شکایت کرنے پر ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔ 8 گھنٹے سے زیادہ ہونے پر، 8 گھنٹے کے بعد دوسرا کام کروانے پر اضافی مزدوری دیا جائے۔ کارخانہ میں گڑ صابن مزدوروں کا بند کر دیا گیا ہے۔ کارخانہ میں کام کر رہے مزدوروں کا کم از کم اجرت کی ادائیگی کی جائے۔ اس نشست میں سنتوش مہتو، پرنیشور مہتو، دیوانند مہتو، رمیش مہتو، پون مہتو، سنجے مہتو، انل مہتو، کلدیپ مہتو سمیت کئی مزدور شامل تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592826