Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandاوڈیشہ کے EOW نے رانچی سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے...

اوڈیشہ کے EOW نے رانچی سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے دو ملزمین کو گرفتار کیا

رانچی: اوڈیشہ اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کی ٹیم نے رانچی سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اڈیشہ کی ٹیم نے رانچی پولیس کی مدد سے پنڈگ او پی علاقے میں واقع بمل شیام وہار اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں امر دانش اور پیوش کمار عرف نشانت کے نام شامل ہیں۔ دونوں اصل میں بہار کے بھاگلپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ لیکن فی الحال وہ رانچی میں چپکے سے رہ رہے تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف اڈیشہ میں اکنامک آفنس ونگ پولیس اسٹیشن مقدمہ نمبر 21/22 درج کیا گیا تھا۔ اقتصادی جرائم ونگ کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کے دو ملزم رانچی کے پنڈگ علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مقامی پولیس کی مدد سے اڈیشہ سے آئی ٹیم نے کارروائی کی اور دونوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات