وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا ’مدرز ڈے ‘کے موقع پر خصوصی پیغام
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 11 مئی:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی ماں اور تمام ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا:’ماں صرف جنم نہیں دیتی، وہ ہر دن ہمیں جینا سکھاتی ہے‘۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں کو مدرز ڈے کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ہندوستان کی سالمیت اور یکجہتی کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات ہمارے بہادر جوانوں کی ماں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:”ملک کی اکشوننتا اور اکھنڈتا کی حفاظت کے لیے سرحد پر تعینات ہمارے بہادر سپاہیوں کی ماں کو میں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔”وزیر اعلیٰ کا یہ پیغام ماؤں کی عظمت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انکی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔









Users Today : 12
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 2388
Users Last 30 days : 7931
Users This Month : 286
Users This Year : 7945
Total Users : 4569488