جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26مئی: جھارکھنڈ حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الحسن انصاری اور جھارکھنڈ یوتھ کے صدر عرشے عالم نے سوموار کوکولکاتہ حج ہاؤس میں عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں حج کٹس تقسیم کیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے عازمین حج سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک اور ریاست جھارکھنڈ کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔ کل 620 عازمین حج تھے جو سوموارکو کولکتہ سے حج کیلئےروانہ ہوئے۔ جس میں رانچی، گریڈیہہ، جمشید پور، گوڈا، دھنباد اور ہزاری باغ، دمکا، دیوگھر اور گڑھوا کے عازمین حج شامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید احمد، سہیل ملک، شکیل احمد چوہدری، محمد۔ تسلیم رضا، محمد اکرام الحسن اور التمش احمد ہاشمی وغیرہ موجود تھے۔









Users Today : 316
Users Yesterday : 290
Users Last 7 days : 2354
Users Last 30 days : 4543
Users This Month : 4529
Users This Year : 4543
Total Users : 4566086