جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13؍ جنوری:پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت، پارٹی کے مرکزی صدر ہیمنت سورین کی کانکے روڈ واقع رہائش گاہ کے آڈیٹوریم میں ضلع دھنباد کے تمام سطح کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیم کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں خاص طور پر مرکزی جنرل سکریٹری و ترجمان ونود کمار پانڈے، مرکزی سکریٹری ابھشیک پرساد “پنٹو”، مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و رکن پارلیمنٹ وجے ہانسدا، مرکزی رکن پون جیڈیا، اشونی شرما، انتو تِرکی، محترمہ نیلم مشرا، رمیش ٹوڈو، کامیشور مہتھا، قاضی سراج احمد، جگّو مہتو، گروچرن باسکی، دھنباد ضلع صدر لکھی سورین، ضلع سکریٹری منو عالم، میٹروپولیٹن صدر منٹو چوہان، میٹروپولیٹن سکریٹری رامو منڈل، ضلع دھنباد کے تحت تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و معتمدین اور دھنباد میٹروپولیٹن کے تحت تمام وارڈ کمیٹیوں کے صدور و معتمدین نے شرکت کی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593116