Wednesday, January 14, 2026
ہومJharkhandوزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر دھنباد جے ایم ایم عہدیداروں کی میٹنگ

وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر دھنباد جے ایم ایم عہدیداروں کی میٹنگ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13؍ جنوری:پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت، پارٹی کے مرکزی صدر ہیمنت سورین کی کانکے روڈ واقع رہائش گاہ کے آڈیٹوریم میں ضلع دھنباد کے تمام سطح کے عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیم کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں خاص طور پر مرکزی جنرل سکریٹری و ترجمان ونود کمار پانڈے، مرکزی سکریٹری ابھشیک پرساد “پنٹو”، مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و رکن پارلیمنٹ وجے ہانسدا، مرکزی رکن پون جیڈیا، اشونی شرما، انتو تِرکی، محترمہ نیلم مشرا، رمیش ٹوڈو، کامیشور مہتھا، قاضی سراج احمد، جگّو مہتو، گروچرن باسکی، دھنباد ضلع صدر لکھی سورین، ضلع سکریٹری منو عالم، میٹروپولیٹن صدر منٹو چوہان، میٹروپولیٹن سکریٹری رامو منڈل، ضلع دھنباد کے تحت تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و معتمدین اور دھنباد میٹروپولیٹن کے تحت تمام وارڈ کمیٹیوں کے صدور و معتمدین نے شرکت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات