ہومJharkhandآنجہانی شیبو سورین کو بعد از مرگ پدم بھوشن23 جون کو ملے...

آنجہانی شیبو سورین کو بعد از مرگ پدم بھوشن23 جون کو ملے گا

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نئی دہلی میں حاصل کریں گے اعزاز

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 21 جون:۔ جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے ‘دیشوم گرو ‘ شيبو سورین کو 23 جون کو بعد از مرگ ملک کے تیسرے سب سے بڑے شہری اعزاز ‘پدم بھوشن ‘ سے نوازا جائے گا۔ ان کے بڑے بیٹے اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی باوقار تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کریں گے۔ یہ تاریخی لمحہ نہ صرف دیشوم گرو کے خاندان اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ بلکہ پوری ریاست کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے۔
یوم جمہوریہ پر ہوا تھا اعزاز کا اعلان
مرکزی حکومت کی جانب سے اسی سال یوم جمہوریہ کے موقع پر شيبو سورین کو اس اعزاز سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ جھارکھنڈ اسمبلی سے ان کے لیے ‘بھارت رتن ‘ کی تجویز بھی پاس کی گئی تھی۔ ریاست کے سب سے بڑے قبائلی رہنما کے طور پر پہچانے جانے والے شيبو سورین ایک عظیم سماجی مصلح بھی تھے۔ انہوں نے ساہوکاری نظام کے خلاف ایک بڑی تحریک کھڑی کی اور قبائلی برادری کو بیدار کرنے کے لیے ‘دھان کٹنی تحریک ‘ اور منشیات کے خلاف مہم چلائی۔
قبائلیوں کی تعلیم کے لیے رات کے اسکولوں کا قیام
عوام میں ‘گرو جی ‘ کے نام سے مقبول شيبو سورین نے 1970 سے 1975 کے درمیان رات کے اسکول (نائٹ اسکول) چلائے تاکہ دن بھر کام کرنے والے قبائلی افراد تعلیم حاصل کر سکیں۔ ان کا ماننا تھا کہ شادی بیاہ اور تہواروں پر اخراجات کم کر کے رقم کو تعلیم پر خرچ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی بنیاد رکھ کر علیحدہ ریاست کی تحریک کو ایک نئی سمت دی، اور وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کوئلہ بھی رہے۔ واضح رہے کہ ان کا انتقال گزشتہ سال 4 اگست کو 81 برس کی عمر میں دوران علاج ہوا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات