ہومJharkhandرانچی میں عالمی تجارتی میلے کا غلغلہ: کلپنا سورین نے کیا 17ویں...

رانچی میں عالمی تجارتی میلے کا غلغلہ: کلپنا سورین نے کیا 17ویں ‘انڈیا انٹرنیشنل میگا ٹریڈ فیئر‘کا افتتاح

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،26؍مارچ: دارالحکومت رانچی کے مورہابادی میدان میں منعقدہ 17ویں انڈیا انٹرنیشنل میگا ٹریڈ فیئر کا شاندار تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔ افتتاح کے اس پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی ایم ایل اے کلپنا سورین شریک ہوئیں۔اس موقع پر ایم ایل اے کلپنا سورین نے شمع روشن کر کے میلے کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے تاجروں اور دستکاروں کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کردہ مصنوعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات مقامی صنعت کاروں، کاریگروں اور چھوٹے تاجروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ فیئر نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے بلکہ ثقافتی تبادلے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اس سے ریاست کی معیشت کو استحکام ملتا ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ میلے میں مختلف ریاستوں کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، جہاں دستکاری، ہینڈ لوم، گھریلو استعمال کی اشیاء، فوڈ پروڈکٹس، الیکٹرانکس اور لائف اسٹائل سے متعلق مصنوعات توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کئی عوامی نمائندے، انتظامی افسران، تاجر اور بڑی تعداد میں عام لوگ موجود تھے۔ یہ ٹریڈ فیئر آنے والے دنوں میں رانچی کے شہریوں کے لیے خاص کشش کا مرکز بنا رہے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات