جھارکھنڈ میں تعلیم، صحت و خواتین کی بہبود پر تبادلہ خیال
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اپریل:۔ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی خواتین و اطفال ترقی کمیٹی کی چیئرپرسن اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ، محترمہ کلپنا مرمو سورین ان دنوں اسپین کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے اسپین کی معروف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی، جن میں Fundación Esperanza y Alegría کی صدر محترمہ ماریا مورینو، نائب صدر رامیرو میٹو اور Fundación Colores de Calcuta کی ڈائریکٹر محترمہ ماریا ڈی منس ینزینگا شامل تھیں۔یہ تنظیمیں بھارت میں، بالخصوص جھارکھنڈ میں، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ ملاقات کے دوران محترمہ کلپنا سورین نے جھارکھنڈ حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ یہ این جی اوز کس طرح ان کوششوں میں حصہ دار بن سکتی ہیں۔










Users Today : 99
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1319
Users Last 30 days : 1587
Users This Month : 1573
Users This Year : 1587
Total Users : 4563130