مدھوپور، ۱۱؍نومبر:مدھو پور شہری علاقہ کے 5 وارڈوں میں انچارج محمد شاہد عرف فیکو اور محمد مشتاق احمد کی قیادت میں جے ایم ایم مہیلا مورچہ کے ارکان نے جے ایم ایم کے مدھوپور اسمبلی امیدوار سہ وزیر حفیظ الحسن کے حق میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس دوران مہیلا مورچہ کی ممبران نے خواتین سے ملاقات کی اور جے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن کے حق میں حمایت مانگی، جبکہ وارڈ نمبر 12، 13، 14، 17 اور 18 میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس موقع پر خواتین نے کہا کہ مدھو پور اسمبلی حلقہ میں 20 نومبر کو تین نمبر کا بٹن دبا کر بھاری ووٹوں سے جتاکر ہیمنت جی کے ہاتھ کومضبوط کریںتاکہ مستقبل میں باقی ماندہ علاقوں کی ہمہ گیر ترقی ہوسکے۔ اس موقع پر وارڈ انچارج محمد شاہد عرف فیکو نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی حکومت کے تحت لاتعداد فلاحی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں جن میں مئیا سمان یوجنا، ابوا آواس یوجنا، بجلی بل معافی اسکیم شامل ہیں۔ کسانوں کے لیے KCC قرض معافی اسکیم، سرو جنی پنشن یوجنا، ساوتری بائی پھولے یوجنا اور دیگر اسکیموں کے بارے میں لوگوںکوآگاہ کیا۔ اس موقع پر جے ایم ایم میونسپل سکریٹری الطاف حسین عرف بی کے اور مہیلا مورچہ کے ارکان موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593137