Monday, December 8, 2025
ہومJharkhandجھارکھنڈ چھاتر مورچہ نے نونامزد جیک صدر ڈاکٹر نٹوا ہانسدا کا کیا...

جھارکھنڈ چھاتر مورچہ نے نونامزد جیک صدر ڈاکٹر نٹوا ہانسدا کا کیا استقبال

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8؍فروری: جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی طلباء اکائی جھارکھنڈ چھاتر مورچہ (جے سی ایم) رانچی یونیورسٹی کے وفد نے جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جیک) کے نئے صدر ڈاکٹر نٹوا ہانسدا کا نامکوم رانچی واقع جیک کے دفتر میں انہیں روایتی ملبوسات اور جے سی ایم کا مومنٹو پیش کر کے خیر مقدم کیا۔ مورچہ نے کہا کہ نئے صدر کے دور میں جھارکھنڈ میں اسکولی تعلیم کی سطح میں بہتری آئے گی اور امتحانات بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکومت نے بہت سوچ سمجھ کر جیک کے چیئرمین کا انتخاب کیا ہے۔ ڈاکٹر ہانسدا کے پاس کام کرنے کی بے پناہ صلاحیت اور قوت ارادی ہے۔ مورچہ نے کہا کہ وہ جیک کے چیئرمین ڈاکٹر ہانسدا کو طلباء مفاد کے لیے کام کرنے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ صدر نے طلباء کے مفاد میں تعاون کی توقع بھی ظاہر کی۔ اس موقع پر جے سی ایم کی طرف سے طلباء ونگ کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران میں صدر امن تیواری، سکریٹری اسد فیراز ٹنکو، نائب صدر بھاسکر مہتو، ڈی ایس پی ایم یو کے صدر منیش رانا، سکریٹری الطاف راجہ، ڈورانڈا کالج کے صدر الیاس انصاری، راجو ساہو وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات