Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجمعیت العراقین رانچی نے 100 طالبات کیلئے مفت کوچنگ کا آغاز کیا

جمعیت العراقین رانچی نے 100 طالبات کیلئے مفت کوچنگ کا آغاز کیا

رانچی،31مئی(راست)جمعیت العراقین، رانچی کی جانب سے چلائی جارہی اسکالرشپ اسکیم کے تحت شہر کے مختلف اسکولوں میں 400 طالبات کا امتحان لیا گیا۔ اس ا سکیم کے تحت 100 مالی طور پر کمزور لیکن تعلیمی لحاظ سے ہونہار طالبات کا انتخاب کیا گیا۔ اسی سلسلے میں عراقی اسکول، کربلا چوک، رانچی میں عراقی کوچنگ سینٹرکا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے والی تمام 100 طالبات موجود تھیں۔ ان لڑکیوں کی کلاسز سوموار 2 جون 2025 سے شروع ہوں گی۔ پروگرام کے دوران 100 منتخب طالبات میں سے ہر اسکول کی ٹاپ 3 طالبات کو میڈلز اور‌ سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ سرور خان کو کورس کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پروگرام کی نظامت انگریزی مضمون کے معروف استاد عبداللہ کیفی سر نے کی۔ اس پروگرام کی کامیابی میں عزیز سر، سید ابرار سر، عرفانہ میڈم، فہد خان، تنزیلہ تبسم، الہیرا پروین نے خصوصی تعاون کیا۔ جمعیت العراقین کے جنرل سیکرٹری سیف الحق نے کہا کہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم نہیں روکی جائے گی۔ پروگرام میں صدر حسیب اختر، دستگیر عالم، محمد غیاس الدین، وقف بورڈ کے ابرار احمد، جنید انور، محمد اسامہ، جاوید شہزاد، افروز عالم، ارشد کمال، سلطان زبیر، پروفیسر انیس الرحمن، فاروق اعظم، عادل رشید وغیرہ نے وہاں موجود بچوں کی حوصلہ افزائی کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات