تین لاکھ سے زیادہ نقد اور آلاتِ جرم برآمد
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اپریل:۔ رانچی پولیس نے جگن ناتھ پور مندر میں تعینات گارڈ کے قتل اور چوری کی واردات کا کامیاب انکشاف کرتے ہوئے تین مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت دیو کمار، آیوش کمار دتہ اور وکاس مہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 لاکھ 977 روپے نقد، ٹوٹا ہوا تالا اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کی رات مندر کے گارڈ برسا منڈا کی اس وقت چاقووں سے گود کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ مندر کے احاطے میں سو رہے تھے۔ قتل کے بعد چور مندر کی دان پیٹی کا تالا توڑ کر نقد رقم لے اڑے تھے۔ اس واقعے کے خلاف آج قبائلی تنظیموں نے سڑک جام کر کے سخت احتجاج بھی کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، جنہوں نے سخت پوچھ گچھ کے بعد اپنا جرم قبول کر لیا، جس کی بنیاد پر تیسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592996