جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور: 02 نومبر: جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور مدھوپور سے گرینڈ الائنس جے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن انصاری نے مدھوپور اسمبلی حلقہ کے تحت نواڈیہہ بھیڑ وا، کیشر گڑھا، رتوبہیار میں عوامی رابطہ مہم چلاتے ہوئے کہا کہ نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں ایک ایک ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے علاقے کے ہر گاؤں اور بستی میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت بننی چاہئے جس کی سوچ یہ ہے کہ جھارکھنڈ کے ہر فرد کو عزت دی جائے، میری بہنوں کو عزت دی جائے اور انہیں خود کفیل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہماری حکومت بھی نوجوانوں کے لیے ایک سمان راشی اسکیم تیار کر کے نوجوانوں کو عزت دینے کا کام کرے گی تاکہ ہر نوجوان کے چہرے پر مسکراہٹ ہو۔جناب حسن نے کہا کہ ہیمنت سورین کی قیادت میں میں نے ہر گاؤں میں کئی ترقیاتی اسکیمیں مدھوپور اسمبلی میں پیش کیں۔ اور آئندہ بھی آپ کے آشیرواد سے میرا وعدہ ہے کہ میں مدھو پور اسمبلی کی دوگنی رفتار سے ترقی کروں گا اس موقع پر دیہی علاقوں کے عوام نے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594503