Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandآسنسول میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد نے اسکولوں کا دورہ کیا

آسنسول میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وفد نے اسکولوں کا دورہ کیا

ملک کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں کے ارتداد کے واقعات کےخلاف مہم چلائی

آسنسول ،24اکتوبر (راست) شمالی آسنسول میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کی تشکیل دیکر مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں اور نوخیز بچیوں کے خلاف ارتداد کی جو سازشیں کی جا رہی ہیں اس کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ تنظیم کی جانب سے قاضی شریعت دارالقضاء قاضی مفتی زبیر احمد قاسمی کی قیادت میں تنظیم کا وفد مختلف اردو اسکولوں کا اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہا ہے اور اسکولوں کی اور تعلیمی اداروں کی نو عمر بچیوں کے درمیان اس سلسلے میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ بدھ کے دن مذکورہ وفد آسنسول کے رحمانیہ کے ہائر سیکنڈری اسکول پہنچے اور اس اسکول کی درجہ نہم سے لے کر درجہ دوازدہم تک کی طالبات سے وفد کے سربراہ قاضی شریعت مفتی زبیر احمد قاسمی نے خطاب کیا اور بچیوں کو مذہب اسلام کی بنیادی تعلیمات اور اللہ کے نزدیک سب سے بہترین مذہب اسلام ہے کے عنوان سے خطاب کیا اور بچیوں کو اخلاقی تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ والدین آپ کے سب سے بہتر دوست ہیں اور سب سے بہتر خیر خواہ ہیں وہ جو آپ کیلئے بہتر چاہتے ہیں وہی آپ کیلئے کرتے ہیں لہذا آپ کو ان کی فیصلے اور ان کی مرضی پر عمل درآمد کرنا چاہیے نیز غیروں کے ذریعہ دنیاوی آرام آسائش کا لالچ دے کر اگر غیر متوجہ کرنے کی کوشش کریں تو اس سے پرہیز کرنا چاہیے اور پردے کی حرمت کا احترام کرنا چاہیے ۔ پردہ بچیوں کیلئے ایک بہت ہی متبرک اور عزت والاہے لہذا پردے کا غلط استعمال سے بھی ہمیں بچنا چاہیے ملک کی موجودہ صورتحال میں طرح طرح کے جو فتنے پھیل رہے ہیں اس سے بھی بچیوں کو روشناس کرایا گیا۔ اس وفد میں محمد عزیر،محمد کبیر کے علاوہ اسکول کے اساتذہ ماسٹر محمد وجیہ الدین جمال، ماسٹر محمد سلام محمد محفوظ اور دیگر اساتذہ بھی شامل رہے۔آخر میں مولانا موصوف کی دعا پر مجلس ملتوی کی گئی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات