انتخابات کا انعقاد ہم سب کی اولین ترجیح :لاتیہار ایس پی
جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار، 27 اکتوبر:۔ پرامن اور خوف و ہراس سے پاک ماحول میں انتخابات کا انعقاد ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع ایس پی کمار گورو نے اتوار کو منعقدہ میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ میں ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ہیلی پیڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ایس پی پولیس حکام کو متعدد ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن سے نبھائیں اور انہیں منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انتخابات کا پرامن اور خوف و ہراس سے پاک ماحول میں انعقاد ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ڈی پی او اروند کمار اور پولیس انسپکٹر کم صدر پولیس اسٹیشن انچارج پرمود کمار سنہا سمیت کئی پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594366