جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 19 اگست:۔ شراب گھوٹالہ معاملے میں آئی اے ایس ونے چوبے کو بڑی راحت ملی ہے۔ اے سی بی کی خصوصی عدالت نے ونے چوبے کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔ ضمانت دی گئی ہے کیونکہ 90 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی تھی۔ ونے چوبے کی طرف سے وکیل دیوش اجمانی نے عدالت میں درخواست کی۔ عدالت نے بی این ایس ایس کی دفعہ 187 (2) کے تحت ونے چوبے کو ڈیفالٹ ضمانت دی ہے۔ عدالت نے ونے چوبے کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔ انہیں ریاست سے باہر جانے سے پہلے عدالت کو مطلع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ ٹرائل کے دوران اپنا موبائل نمبر تبدیل نہیں کر سکتے۔ معلومات کے مطابق، ملزم کے خلاف استغاثہ کی منظوری کا حکم نہ ملنے کی وجہ سے ونے چوبے کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی جا سکی۔ ونے چوبے کو اے سی بی نے 20 مئی کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیاتھا۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593286