جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر پیر (13 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس عرضداشت کے ذریعے سورین نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے رانچی میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت کو مسترد کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع فہرست کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ 13 مئی کو ہیمنت سوریین کے کیس کی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ اسی بنچ نے دہلی آبکاری پالیسی میں بدعنوانی کے الزام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے جمعہ کو سورین کی طرف سے دائر ایک دیگر درخواست پر سماعت مکمل کی تھی جس میں انتخابات کے پیش نظر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 3 مئی کو گرفتاری کے خلاف جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعے ان کی عرضداشت خارج کرنے کے حکم کے پیشِ نظر جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر کی درخواست کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی ہے۔
ہیمنت سورین نے 31 جنوری کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت ای ڈی کے ذریعہ گرفتار ہونے کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593118