Monday, December 8, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومJharkhandہزار یباغ پولس کی بڑی کارروائی؛

ہزار یباغ پولس کی بڑی کارروائی؛

ٹی ایس پی سی کے چار مجرم گرفتار

جدید بھارت نیوز سروس ہزاریباغ،7؍دسمبر: ہزار یباغ کے کیریڈاری علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بُنڈو جنگل کے قریب ایک بڑی واردات انجام دینے کی تیاری میں ملوث چار مشہور مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک کاربین مشین گن، تین پستول اور بڑی تعداد میں زندہ گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔موصولہ معلومات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مجرم بُنڈو جنگل کے قریب ہتھیار لے کر کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او بڑکا گاوں کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ شام تقریباً ساڑھے سات بجے پولیس ٹیم بُنڈو گاؤں پہنچی اور بُنڈو سے کولے جانے والی سڑک پر چھاپہ ماری شروع کی۔ پولیس کو دیکھ کر کچھ لوگ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، لیکن پولیس نے چار مجرم ارجن کرمالی، سمیر کمار، راہل کمار اور نکھل وشوکرما کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضے سے کاربین مشین گن، تین پستول، زندہ گولیاں، موبائل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔ پوچھ گچھ میں مرکزی ملزم ارجن کرمالی نے قبول کیا کہ وہ الوک گروہ میں کام کرتا تھا اور راہل توری کے قتل کے بعد گروہ کی قیادت خود کر رہا تھا۔ اس نے اپنے گاؤں میں 23 نومبر کو روپ لال کرمالی کو گولی مار کر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق یہ لوگ این ٹی پی سی کوئلہ پروجیکٹ میں لیوی نہ ملنے سے ناراض تھے اور کسی واردات کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ارجن کرمالی پر متعدد سنگین مقدمات پہلے سے درج ہیں اور اسے ایک بڑا مجرم مانا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملے گی اور مزید سنگین جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات