جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد/رانچی ، 22؍ اپریل: جھارکھنڈ ریاست کے ضلع دھنباد کے تحت لویا باد کے رہنے والے حاجی حیدر میاں کا مقدس سفرِ حج کے دوران مدینہ منورہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 20 اپریل 2026 کو کولکاتہ ایئرپورٹ سے سفرِ حج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ مرحوم کی عمر تقریباً 64 سال بتائی جا رہی ہے۔ ان کا جے آر ایف (JRF) نمبر 587-3-0تھا۔ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد نے اس سلسلے میں معلومات فراہم کیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، حاجی حیدر میاں مدینہ منورہ میں عبادت کے دوران علیل ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ سفرِ حج پر گئی تھیں اور فی الحال وہیں موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ یہ اطلاع خورشید انور، جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی، رانچی نے دی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595221