مغربی سنگھ بھوم، 19 اکتوبر :۔ چکردھر پور کے کسم کنج روڈ پر تارا نکیتن کے نزدیک بیکنٹھ سائی اپارٹمنٹ میں لفٹ گرنے سے ایک سیکورٹی گارڈ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چکردھر پور تھانہ انچارج چندر شیکھر کمار اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔
چندر شیکھر کمار نے بتایا کہ پنسوواں گاوں کا رہنے والا لکشمن پردھان معمول کے مطابق ڈیوٹی پر کام کر رہا تھا۔ اسی دوران فلیٹ میں لفٹ میں کام کرتے ہوئے لفٹ گر گئی اور وہ لفٹ کے نیچے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اپارٹمنٹ کے مکینوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس کی جانب سے فارینسک ٹیم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ گارڈ کی موت کن حالات میں ہوئی۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔









Users Today : 10
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2228
Users Last 30 days : 3716
Users This Month : 3702
Users This Year : 3716
Total Users : 4565259