Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگملا: انکائونٹر میں 5-5 لاکھ کے تین انعامی نکسلی ہلاک

گملا: انکائونٹر میں 5-5 لاکھ کے تین انعامی نکسلی ہلاک

جدید بھارت نیوز سروس
گملا، 24 ستمبر :۔ جھارکھنڈ کے گملا ضلع میں پولیس نے جھارکھنڈ جن مکتی پریشد (جے جے ایم پی) کے تین عسکریت پسندوں کو ایک انکاونٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ یہ انکاونٹر بدھ کی صبح ضلع کے بشن پور تھانہ علاقے کے کیچکی جنگل میں ہوا۔ مارے گئے عسکریت پسندوں میں لوہردگا کے سینہاکے رہنے والے لالو لوہرا، سوجیت اوراوں اور لاتیہار کے ہوشیر کا رہنے والے چھوٹو اوراوں شامل ہیں۔ سب زونل کمانڈر لالو لوہرا اور دوسرے سب کمانڈر چھوٹو اوراوں پر پانچ -پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ایس پی حارث بن زماں نے تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے تین ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ان میں اے کے-56 رائفلیں، ایس ایل آر اور انساس رائفلیں شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔ اس سے قبل گملا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)حارث بن زماں کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جے جے ایم پی تنظیم کے کچھ عسکریت پسند بشن پور علاقے میں ایک بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اطلاع کے بعد جھارکھنڈ جیگوارس اور گملا ضلع پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ جیسے ہی پولیس ٹیم کیچکی جنگل میں پہنچی، عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور ایک کو گرفتار کر لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات