جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، ۲۰؍ستمبر : رام گڑھ کی سابق ایم ایل اے ممتا دیوی نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ جھارکھنڈ کی انڈیا الائنس حکومت نے بھی 18 سے 20 سالہ لڑکیوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ممتا دیوی وزیر اعلیٰ سے ملاقات اور اس اسکیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق ایم ایل اے نے کہا کہ اب تمام بہنیں اپنے قریبی پرگیہ سنٹر پر جاکر آن لائن رجسٹریشن کرکے اس اسکیم کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ کوئی بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہے۔ کیونکہ آپ کی حکومت پہلے ہی آپ کو معاشی مضبوطی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو مستقبل میں آپ کو مالی اعتبار سے بہتر فیصلے لینے میں مددملے گی۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594260