یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر کیا جائے گا مضبوط
جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ،2؍جولائی:راجا رام گڑھ کی اولاد اور 2004 سے 2014 تک کانگریس کے ایم ایل اے سوربھ نارائن سنگھ نے پدما قلعہ کی 30 ایکڑ زمین ونوبا بھاوے یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر چندر بھوشن شرما نے کل خود جائے مقام کا معائنہ کیا۔ سابق ایم ایل اے سوربھ نارائن سنگھ نے کہا کہ ان کے دادا راجا کامکھیا نارائن سنگھ کا تعلق سینٹ ونوبا بھاوے کی بھودان تحریک سے تھا۔ ان کے نظریات سے متاثر ہو کر انہوں نے یہ زمین یونیورسٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ تعلیم کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی کمی نہ ہو۔ اگر یونیورسٹی کو مستقبل میں مزید زمین چاہیے تو وہ بھی دینے کو تیار ہے۔سیاست میں واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عطیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ خدمت خلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام نے انہیں دوبارہ موقع دیا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے۔سابق ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے تعلیم کو ترجیح دی تھی اور اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4595233