Wednesday, December 17, 2025
ہومJharkhandسابق وزیر اعلیٰ چمپائی کی طبیعت بگڑ گئی، ٹی ایم ایچ میں داخل

سابق وزیر اعلیٰ چمپائی کی طبیعت بگڑ گئی، ٹی ایم ایچ میں داخل

جمشیدپو، 6 اکتوبر:۔ [جدید بھارت نیوز سروس]سابق وزیر اعلی چمپائی سورین کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا مین ہسپتال (ٹی ایم ایچ) میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی صحت کا معائنہ کیا۔ خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق چمپائی سورین سنیچر کی شام پارٹی کے پروگرام سے اپنے جلنگ گوڑا رہائش گاہ پر واپس آئے۔ رات کو انہیں قے ہونے لگا۔ کمزوری بھی محسوس ہوئی۔ جس کے بعد گھر والے انہیں ٹی ایم ایچ لے گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ جیسے ہی ہسپتال پہونچے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ شروع کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ انہیں لو بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہے۔ ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات