تاخیر سے آنا اور وقت سے پہلے چلے جانا ان معمول رہا
دیوی پور،۲۱؍اکتوبر(غفران علی جعفری) دیوی پور بلاک ایریا کے تحت پرنسپل وجے ہنسدا گزشتہ تین مہینوں کے دوران 52 دن تک اسکول چلائے گئے۔ جس میں وہ صرف 25 دن کے لیے اسکول پہنچے اور ان 25 دنوں میں وہ تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچےاور وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اسکول سے غائب ہو جاتے رہے۔ وہاں موجود دیگر اسسٹنٹ ٹیچرس نے بتایا کہ وہ دفتری کام کے لیےا سکول چھوڑتے ہیں۔ سوموار کے روز بھی وہ ایک گھنٹہ تاخیر سے اسکول پہنچے اور دفتری کام کے لئے وقت سے پہلے نکل گئے۔ اسکول میں بچوں کے لیے یونیفارم کی کمی تھی۔ بہت سی بے قاعدگیاں پائی گئیں،جیسے بچوں کو کھلانے میں بے قاعدگی، کھانے میں ہری سبزیاں شامل نہ کرنا، سیدھے فرش پر بیٹھ کر کھانا، دفتر اور گودام میں کوئی فرق نہ ہونا وغیرہ۔ اس سلسلے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر وجے ہنسدا نے موبائل پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں نیٹ ورک نہیں ہے۔اس لیے وہ گھر سے رپورٹیں بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593725