جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 24؍نومبر: ڈپٹی کمشنر رام گڑھ فیض احمد ممتاز نے 27 نومبر کو رام گڑھ ضلع کے گولابلاک کے لوکیّا ٹانڑ برلنگا میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مجوزہ پروگرام کے لیے پنڈال کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پروگرام کے لیے اب تک کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس کے کامیاب انعقاد کے لیے عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مہمانوں اور عام لوگوں کے بیٹھنے کے انتظامات، اسٹیج، ڈی ایریا، ہیلی پیڈ، پارکنگ کے انتظامات اور پروگرام کے دوران پنڈال میں ضروری بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر آشیش اگروال، رویندر کمار گپتا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ سنجیت کمار، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر سدھا ورما وغیرہ موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4592874