جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13 نومبر:۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنی اہلیہ کلپنا سورین کے ساتھ رانچی کے ہٹیا اسمبلی حلقہ کے ہرمو کے سینٹ فرانسس اسکول میں ووٹ ڈالنے پہنچے۔ انہوں نے سینٹ فرانسس اسکول، ہرمو کے بوتھ نمبر 290 میں ووٹ ڈالا۔ اس کے علاوہ پارٹی کے کئی لوگ ہیمنت سورین کے ساتھ پہنچے تھے۔ تاہم اس سے پہلے بھی ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔ ووٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے جھارکھنڈ میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو ووٹ دینا چاہیے۔ ووٹ ہمارا حق ہے۔ جھارکھنڈ میں انڈیا کی پوزیشن مضبوط ہے۔ اتحاد کا پرچم لہرائے گا۔









Users Today : 163
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2211
Users Last 30 days : 3869
Users This Month : 3855
Users This Year : 3869
Total Users : 4565412