جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14 مئی (یواین آئی) جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے کہا ہے کہ انڈین الیکشن کمیشن کے ذریعہ ملک کی تمام ریاستوں کے انتخابات سے متعلق افسران کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں تربیت دینے کاکام کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں، جھارکھنڈ کے بی ایل او، رضاکاروں اور بوتھ آگاہی گروپس (بی اے جی) کے ساتھ الیکشن سے متعلق 402 اراکین کی ایک ٹیم 19 اور 20 مئی کو نئی دہلی کے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں منعقد ہونے والے دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں شریک تمام شرکاء کے لیے آمدورفت، رہائش اور کھانے کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شرکاءکے ساتھ آنے والے رابطہ افسران اس کی کوآرڈینیشن کا خیال رکھیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے شناختی کارڈ اپنے پاس ضرور رکھیں۔مسٹر کمار جمعرات کو الیکشن ہاوس میں تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی الیکشن افسروں اور ورکشاپ میں شریک تمام شرکاءکے ساتھ آن لائن کے ذریعہ میٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں منعقد پروگرام کے پہلے دن یوگا، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ بات چیت، الیکشن سے متعلق رول پلے، قومی سطح کے ٹرینرز کے زریعہ تربیت، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تجربات کا اشتراک وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 20 مئی کو نئی دہلی کے بڑے اداروں کا دورہ کرنے کے لیے 9 بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں تمام شرکاء کے لیے رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔ آئی آئی آئی ڈی ای ایم کی طرف سے شرکاءکو سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے رہنما خطوط کے مطابق جھارکھنڈ کے انتخابات سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کاموں کا تجربہ منعقدہ ورکشاپ میں شیئر کیا جائے گا، جس کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور دوسری ریاستوں کے تربیتی پروگرام کے دوران استعمال کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرپلامو ششی رنجن، ڈپٹی کمشنر دھنباد مادھوی مشرا، متعلقہ اسمبلی حلقہ کے ای آر او، جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر سبودھ کمار، ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر کم ڈپٹی سکریٹری دیو داس دتہ، تمام اضلاع کے ڈپٹی الیکٹورل افسران، آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں منعقدہ ورکشاپ میں حصہ لینے والے جھارکھنڈ کے بی ایل اوز، رضاکار اور بوتھ بیداری گروپ (بی اے جی )کے شرکاءموجود تھے ۔



