بی ایل او اور والنٹیئر سے کریں گے ملاقات
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 11؍اپریل: بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے برسا منڈا ہوائی اڈے، رانچی پر استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر نیہا اروڑہ، ریاستی پولیس نوڈل آفیسراے وی ہومکر، رانچی کے ڈپٹی کمشنر منجوناتھ بھجنتری اور الیکشن سے متعلق دیگر عہدیدار موجود تھے۔ جھارکھنڈ کے اپنے سہ روزہ دورے کے دوران، چیف الیکشن کمشنر 12 اپریل کو رجرپا میں سی سی ایل گیسٹ ہاؤس میں انتخابات میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے ساتھ تجربات شیئر کریں گے اور 13 اپریل کو دشم آبشار کے احاطے میں دشوار گزار علاقوں کے بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔









Users Today : 112
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2146
Users Last 30 days : 3634
Users This Month : 3620
Users This Year : 3634
Total Users : 4565177