جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 26نومبر: صدر اسپتال بلڈ بینک رانچی کی جانب سے مختلف خون عطیہ کرنے والی تنظیموں اور خون کے عطیہ کیمپ کے منتظمین کی پروقار تقریب کا انعقاد صدر اسپتال کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ جس میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والی تنظیم لہو بولیگا کو مسلسل چوتھے سال خون کے عطیہ پر بہترین کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ لہو بولیگا تنظیم کے بانی ندیم خان کو اعزازی تقریب کے مہمان خصوصی سینئرآئی پی ایس سنجے اے لٹکر (اے ڈی جی پی جھارکھنڈ پولیس) اور مہمان اعزازی سول سرجن رانچی ڈاکٹر پربھات کمار، صدر اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بملیش کمار سنگھ، ڈاکٹر ایس۔ پرسادریڈیولوجسٹ صدر اسپتال رانچی اور صدر اسپتال بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر رنجو سنہا، رکت ویر اتل گیرا نے اعزاز سے نوازا۔ پروگرام میں ندیم خان، اکرم رشید، نسیم خان، ساجد عمر، انجینئر شاہنواز عباس، محمد آصف احمد، محمد شمس تبریز، نوشاد عالم، زبیر خان، جمیل گدی شامل تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593157