بھاجپا کے کئی لیڈروں نے جے ایم ایم کی رکنیت حاصل کی
جمشیدپور ۴؍نومبر (راست) جمشیدپور کے جگسلائی اسمبلی حلقہ کے سرجامدا میدان میں جے ایم کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس میں بھاجپا پرسو ڈیہ بلاک کے سکریٹری رمیش اپادھیہ اور بھاجپا یوتھ مورچا کے کمریش اپادھیہ کی قیادت میں بوتھ انچارج اور سیکڑوں کارکنوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچا کا دامن تھاما ۔پروگرام میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے جگسلائی اسمبلی حلقہ کے امیدوار منگلکالندی اور سابق رکن اسمبلی کنال سارنگی نے سبھی کو مالا پہنا کر جے ایم ایم میں شامل کروایا۔پروگرام میں شامل ہونے سے قبل ای جی ایل چاک میں سابق رکن اسمبلی کونال سارنگی اور امیدوار منگل کالندی کا زوردار استقبال کیا گیا۔پروگرام کے دوران سبھی نے پھر سے منگل کالندی کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کا حلف دلایا ۔









Users Today : 209
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1577
Users Last 30 days : 2124
Users This Month : 2110
Users This Year : 2124
Total Users : 4563667