جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 12؍ مئی: پورا جھارکھنڈ اس وقت پانی اور بجلی کے شدید بحران سے کراہ رہا ہے۔ دارالحکومت رانچی سمیت پوری ریاست میں پانی اور بجلی کے لیے ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔ اسی سنگین مسئلے کو لے کر جھارکھنڈ بی جے پی کے مرد و خواتین کارکنان گزشتہ ایک ہفتے سے ریاست کے مختلف اضلاع میں سر پر مٹکیاں رکھ کر زوردار احتجاج کر رہے ہیں تاکہ ریاستی حکومت کو خوابِ غفلت سے جگایا جا سکے۔ اسی سلسلے میں آج دارالحکومت رانچی میں بی جے پی رانچی ضلع کے زیرِ اہتمام بجلی و پانی کے بحران کے خلاف ضلع اسکول میدان شہید چوک سے ضلع کلکٹریٹ تک ‘گھڑا پھوڑ ‘ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران کارکنوں نے ضلع کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا اور زبردست احتجاج درج کرایا۔ اس پروگرام میں رانچی میٹروپولیٹن، رانچی مشرقی اور رانچی مغربی اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی اور سڑکوں پر ہیمنت حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ پروگرام میں بنیادی طور پر بی جے پی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو، سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ، رانچی کے ایم ایل اے سی پی سنگھ، سابق ریاستی صدر یدوناتھ پانڈے و دیگر موجود تھے۔










Users Today : 438
Users Yesterday : 296
Users Last 7 days : 2769
Users Last 30 days : 6291
Users This Month : 6277
Users This Year : 6291
Total Users : 4567834