Friday, December 5, 2025
ہومJharkhandبھارت-جنوبی افریقہ میچ سے قبل کوہلی اور پنت دھونی کے گھر پہونچے؛دھونی...

بھارت-جنوبی افریقہ میچ سے قبل کوہلی اور پنت دھونی کے گھر پہونچے؛دھونی نے خود گاڑی چلا کر کوہلی کو ہوٹل چھوڑا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 نومبر:۔ رانچی کے دھرووا میں واقع جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں 30 نومبر کو ہونے والے ون ڈے میچ کے لیے بھارت اور جنوبی افریقہ ٹیم کے تمام کھلاڑی رانچی پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کی رات تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر ویرات کوہلی اور رشبھ پنت دلالی علاقے میں سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر پہنچے۔دونوں کھلاڑی الگ الگ گاڑیوں میں آئے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑیاں دھونی کے گھر کے باہر رُکیں، وہاں موجود شائقین انہیں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔ ویرات اور پنت تقریباً دو گھنٹے دھونی کے گھر رہے اور دھونی و ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔بعد میں ایم ایس دھونی کو خود گاڑی چلاتے ہوئے کوہلی کو گھر سے باہر لے جاتے دیکھا گیا۔ دھونی نے اپنی گاڑی چلا کر کوہلی کو اس ہوٹل تک پہنچایا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس
اس سے قبل جمعرات کو دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم میں سخت مشق کی۔ بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما، تِلک ورما سمیت دیگر کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں لمبا وقت گزارا اور بیٹنگ و فیلڈنگ کی خاص طور پر پریکٹس کی۔پریکٹس کے دوران ویرات کوہلی نے بیک فٹ پنچ، شارٹ آف لینتھ گیند پر پل شاٹ اور اسپن کے خلاف کور ڈرائیو پر خصوصی توجہ دی۔روہت شرما نے سوئنگ گیند پر فرنٹ فٹ ڈیفنس، پِک اپ پل اور سلاگ سویپ کی متعدد ریپیٹیشن کیں۔ کرکٹ شائقین نے بھی ان پریکٹس سیشنز کا بھرپور لطف اٹھایا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات