جدید بھارت نیوز سروس
بوکارو، 23 اپریل:۔کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی موت کے واقعے کے بعد، ملت نگر، بلیدیہ، بوکارو کے رہنے والے محمد نوشاد نے شکریہ پاکستان لکھا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس کے بعد معاملہ بڑھ گیا، جس پر بوکارو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ درحقیقت یہ حملہ منگل کو کشمیر کے پہلگام شہر کےایک سیاحتی مقام بیسران وادی میں ہوا۔ جانکاری کے مطابق گرفتار محمد نوشاد کے والد کا نام محمد مشتاق ہے اور وہ ملت نگر کا رہنے والا ہے۔ فی الحال بوکارو پولیس گرفتار محمد نوشاد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سٹی ڈی ایس پی کم ضلع پولیس کے ترجمان آلوک رنجن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس کے بارے میں مکمل جانکاری اکٹھی کی جا رہی ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593352